فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموشی، اشنا شاہ کا ہالی ووڈ اداکاروں کے بائیکاٹ کا مطالبہ

11-13-2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے پر ہالی ووڈ اداکاروں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اداکارہ اشنا شاہ نے ہالی ووڈ کے اداکاروں اور سٹارز کی ایک طویل فہرست پوسٹ کی  جو فلسطینیوں کی نسل پر آواز نہیں اٹھارہے۔ اُشنا شاہ نے اپنی ایکس پوسٹ میں صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “آج سے دُنیا بھر کی مشہور شخصیات کا بائیکاٹ کرنا شروع کریں جو اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف خاموش ہیں”۔   — Ushna Shah (@ushnashah) November 12, 2023 اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ سٹارز سے بائیکاٹ کا آغاز کرتے ہیں، میں نے جو فہرست پوسٹ کی ہے اس میں موجود تمام ہالی ووڈ سٹارز کو سوشل میڈیا سے اَن فالو کریں اور یہ عہد کریں کہ آپ ان کی کوئی فلم نہیں دیکھیں گے، نہ ان کے گانے سُنیں گے اور نہ ہی ان کی کوئی پراڈکٹ خریدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فہرست میں کچھ نام ایسے ہیں جنہیں آپ پہچانتے ہوں گے جبکہ کچھ کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں ہوگا لیکن آپ مکمل فہرست دیکھیں۔   — Ushna Shah (@ushnashah) November 12, 2023 انہوں نے مداحوں سے مطالبہ کیا کہ  ایک ایک کرکے تمام شخصیات کا بائیکاٹ کریں،  آپ ہی سٹارز کی طاقت ہیں، آپ کے اس اقدام سے بہت فرق پڑے گا۔