عدالت نے اسد عمر کی بیماری کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس کر دی

11-13-2023

(ویب ڈیسک) عدالت نے اسد عمر کی بیماری کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اسد عمر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت ڈیوٹی جج محمد سہیل نے کی جہاں اسد عمر کی وکیل ایڈووکیٹ آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران ڈیوٹی جج نے استفسار کیا کہ کدھر ہیں اسد عمر صاحب جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اسد عمر بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ جج محمد سہیل نے کہا کہ اگر اسد عمر بیمار ہیں تو بیماری کا ثبوت ہونا چاہیے، میڈیکل سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ لگائیں۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسد عمر کی بیماری کی درخواست اعتراض کے ساتھ واپس کر دی۔