سیف سٹیز کا 15 کال پر ایکشن، چوری شدہ موٹرسائیکل مالک کے حوالے

11-13-2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہونے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے شہری کی گمشدہ موٹرسائیکل مالک کے حوالے کردی۔

سیف سٹیز ترجمان کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر گرین ٹاؤن سے موٹرسائیکل چوری کی کال موصول ہوئی، سیف سٹی سرویلنس ٹیم نے نشتر کالونی کی حدود سے موٹر سائیکل ٹریس کر لی۔ ترجمان نے بتایا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے دونوں معلومات کا موازنہ کیا، تصدیق کے بعد نشتر کالونی پولیس اسٹیشن کے ذریعے موٹر سائیکل مالک کے حوالے کر دی۔ پنجاب سیف سٹیز کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹیز کا لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر اب تک 8537 موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کر چکا ہے۔