گڑھی شاہو: تیز رفتار کار کی دوسری گاڑی کو ٹکر، 2 خواتین شدید زخمی

11-13-2023

(لاہور نیوز) گڑھی شاہو میں تیز رفتار کار نے دوسری کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔

ٹریفک  حادثہ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں علامہ اقبال روڈ پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار گاڑی نے سامنے سے آنے والی دوسری کار کو ٹکر مار دی۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والی دونوں خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔