ورلڈ کپ میں سفر تمام، قومی کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے

11-13-2023

(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں سفر تمام ہونے کے بعد بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے۔

بابر اعظم نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچے ان کے ہمراہ ٹیم مینجمنٹ اور دیگر عملہ بھی موجود تھا، سخت سکیورٹی حصار میں قومی ٹیم کے کپتان کو گاڑی تک پہنچایا گیا، شائقین نے بابر اعظم کو دیکھ کر خیرمقدمی نعرے بھی لگائے۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں ورلڈ کپ کی تاریخ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم بن گئی ہے، بھارت میں ہونے والے ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ میں قومی ٹیم پہلی بار 5 میچ ہاری ہے۔