طلاق نامے پر دستخط کرتے ہوئے فضا علی کے سابق شوہر کی کیا حالت تھی؟اداکارہ کا بڑا انکشاف

11-12-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر فواد فاروق طلاق نامے پر دستخط کرتے ہوئے میز پر بے ہوش ہوکر گر پڑے تھے ۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ فضا علی  نے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں  انہوں نے اپنے سابق شوہر سے ازدواجی تعلق سمیت رشتہ ختم ہونے سے متعلق گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا فواد کو طلاق کے لیے دباؤ میں ڈالا گیا، میری فیملی نے اس سے کہا کہ طلاق کے معاملات دیکھنے کے لیے تم عدالت چلے جاؤ کیونکہ فضا مشہور ہے، کچہریوں اور وکیلوں کے پاس جانا مناسب نہیں لگتا تو آپ جائیں اور وکیل کے پاس جاکر کاغذات پر دستخط کر دیں۔  فضا علی نے مزید کہا کہ جس دن فواد عدالت گیا وہ دستخط کرتے ہوئے میز پر بے ہوش ہوگیا تھا، اس کو میرا بھائی وہاں سے پہلے اسپتال لے کر گیا۔