میوہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین کی فائرنگ،ملزمان گرفتار

11-12-2023

(ویب ڈیسک)لاہور کے میو ہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین نے فائرنگ کردی ،ہسپتال کی سکیورٹی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 45 سالہ زخمی کو گولی لگنے پر میو ہسپتال لایا گیا، زخمی کے چھوٹے بھائی نے ہسپتال میں افراتفری پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر ہارون حامد نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے تھانہ گوالمنڈی منتقل کردیا ۔ رپورٹ کے مطابق زخمی کا نام زاہد عرف گولڈن بٹ ہے،اس کی سرجری کردی گئی اور علاج جاری ہے۔ سکیورٹی سپروائزر نے بتایا کہ زخمی شہری کے ساتھ 30 سے 40 لوگ ہسپتال آئے اور جھگڑا کرنے والا زخمی کا بھائی تھا۔ ملزم نے سکیورٹی گارڈ سے جھگڑا کیا اور یونیفارم پھاڑ دی، سکیورٹی سپروائز محمد خان نے ڈی ایم ایس کو ملزم کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دیدی۔