کھلاڑیوں کو 'کریمپ'کیوں پڑتے ہیں؟شعیب ملک نے وجہ بیان کردی

11-12-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک کی جانب سے کھیل کے دوران کھلاڑیوں کو 'کریمپ' پڑنے کی وجہ بیان کردی گئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شعیب ملک نے کہا ہے کہ  ورلڈکپ کے دوران پاکستان سمیت تمام ٹیموں نے ٹریولنگ کی ہے، آپ نے گلین میکسویل کو بھی دیکھا انہیں افغانستان کے خلاف میچ میں کریمپ آئے لیکن انہیں مخصوص دوائیاں دی گئیں تو ختم ہوگیا۔ شعیب ملک نے کہا کہ ہمارے کرکٹرز اور سپورٹ سٹاف سے پوچھیں کہ انہیں کیسے کریمپ سے باہر آنا ہے؟ انہیں معلوم ہی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے ایک میچ کی بنیاد پر ٹیم میں آجاتے ہیں، جسکی وجہ سے انہیں دباؤ میں کھیلنے کا تجربہ نہیں ہوتا، ٹورنامنٹ میں دیگر ٹیمیں بھی کھیل رہیں تھیں انہیں بھی مسائل کا سامنا تھا لیکن وہ پروفیشنل تھے، انہوں نے فوری طور پر اپنی کمزوری پر قابو پالیا۔ آل راؤنڈر نے بتایا کہ کریمپ کیوں پڑتے ہیں؟ کھلاڑی جب مشکل صورتحال سے دوچار ہوتا ہے اور پریشر میں کھیلنے کی کوشش کرتا تو بھی کریمپ پڑتے ہیں یہ صرف ڈی ہائیڈریشن سے نہیں ہوتا۔