فیفا ورلڈ کپ 2026کوالیفائر راؤنڈ 2، قومی فٹبال ٹیم کی بھرپور ٹریننگ

11-12-2023

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے کوالیفائر راؤنڈ 2 کیلئے قومی فٹبال ٹیم نے الأحساء میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کوالیفائر راؤنڈ 2 سعودی عرب میں کھیلا جائے گا، پاکستان کی فٹبال ٹیم سعودی عرب میں موجود ہے جہاں کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں خوب پسینا بہایا۔ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹنٹین کی نگرانی میں فٹبالرز نے مشقوں میں حصہ لیا، قومی ٹیم راؤنڈ 2 کا پہلا میچ 16 نومبر کو سعودی عرب کے ساتھ کھیلے گی، گروپ جی میں پاکستان، سعودی عرب، اردن اور تاجکستان شامل ہیں۔