ملک کے بڑے شہر میں گھڑ سواری کلب کھل گیا، افتتاحی تقریب میں نیزہ بازی کے مقابلے

11-12-2023

(لاہور نیوز) راولپنڈی میں گھڑ سواری کلب کھل گیا جس کی افتتاحی تقریب میں نیزہ بازی کے مقابلے ہوئے جن میں خواتین نے بھی خوب جوہر دکھائے۔

راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہارس رائڈنگ کلب کی افتتاحی تقریب کے موقع پر نیزہ بازی کا مقابلہ ہوا جس میں مر دو خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، تجربہ رکھنے والے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ قدیم کھیل زوال کا شکار ہو رہا تھا مگر اب اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تقریب میں خواتین گھڑ سواروں نے بھی اپنے جوہر دکھا کر خوب داد پائی، خواتین کا کہنا تھا کہ کلب بنانے سے خواتین کو مزید مواقع میسر آئیں گے۔مقابلوں میں مہارت سے گھڑ سواری کرنے والوں کو نہ صرف شائقین سے داد ملی بلکہ انعامات جیتنے پر حوصلہ افزائی بھی ہوئی۔