پنجاب پولیس میں ایس پیز کے بعد ڈی ایس پیز کے بھی تبادلے

11-12-2023

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس میں ایس پیز کے بعد 27 ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے بھی احکامات جاری کردیئے گئے۔

نازیہ باقر کو ڈی ایس پی انسپکشن پٹرولنگ پولیس لاہور تعینات کردیا گیا، منتظر مہدی کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز لاہور،بابر علی کو ڈی ایس پی پریژن سکواڈ لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ عظمت علی کی ڈی ایس پی بٹالین سیون لاہور ،محمد سرور اعوان کی   ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سٹی لاہور  ، ظفر جاوید ملک کی  ڈی ایس پی سیف سٹیز اتھارٹی ، ریاض شاہد   کی  ڈی ایس پی  انٹرنیشنل کارپوریشن سنٹرل پولیس  آفس لاہور تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔  ثناءاللہ   کو ڈی ایس پی  قلعہ دیدار سنگھ،جام محمد محسن کو ڈی ایس پی لیگل بہاولپور ،اشرف تبسم کو ڈی ایس پی  صدر وہاڑی،محمد ناصر غوری کو ڈی ایس پی  ہیڈکوارٹرز لودھراں ، عطاالرحمان کو ڈی ایس پی  فیکٹری ایریا فیصل آباد، یونس علی  کو ڈی ایس پی  سٹی بہاولپور،زاہد علی کو  ڈی ایس پی  چونیاں قصور اور  نصراللہ خان کو ڈی ایس پی  سی آئی اے خانیوال  تعینات کیا گیا ہے۔ ساجد حسین کا ڈی ایس پی  سٹی چنیوٹ ، محمدعامر خان کا ڈی ایس پی  یزمان بہاولپور ،عامر شاہین کا ڈی ایس پی  پنڈدانخان،عمران رشیدکا  ڈی ایس پی  داجل  راجن پور ،عارف محمود کا  ڈی ایس پی  پیپلزکالونی گوجرانوالہ، طفیل اقبال کا  ڈی ایس پی  ٹریفک افسر قصور ،فضل احمد  کا ڈی ایس پی  آر آئی بی گوجرانوالہ تبادلہ کردیا گیا۔ محمد سلیم کو ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ  بہاولنگر،عامر حسین  کو ڈی ایس پی  انویسٹی گیشن تھری گوجرانوالہ،ظفر اقبال کو ڈی ایس پی  ہیڈ کوارٹرز راجن پوراور لال محمد کھوکھر کو  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سپیشل برانچ مظفرگڑھ تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔