ورلڈ کپ: بھارت کے 411 رنز کےتعاقب میں نیدرلینڈزکی پانچویں وکٹ گر گئی

11-12-2023

(ویب ڈیسک) بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 45ویں میچ میں میزبان بھارت کے 411 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری ہے۔

بھارتی شہر بنگلور کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے جار ہے میچ میں میزبان بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے جبکہ نیدرلینڈز کو سکاٹ ایڈورڈز لیڈ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 8،8 میچز کھیل چکی ہیں جن میں بھارت تمام میچز میں ناقابل شکست رہا اور 16 پوائنٹس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ نیدر لینڈز کی ٹیم 8 میچز میں سے صرف 2 میچز میں ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور 6 میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ بھارت کا سکواڈ:   — BCCI (@BCCI) November 12, 2023 نیدرلینڈز کا سکواڈ: کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، ثاقب ذوالفقار، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن