سیف سٹی ٹیم کی 15 کال پر بروقت کارروائی، شہری کی جان بچا لی

11-12-2023

(لاہور نیوز) سیف سٹی ٹیم نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری کی جان بچا لی۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق مانگا منڈی سے پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر شہری کو گولی لگنے کی کال موصول ہوئی،سیف سٹی ٹیم نے فوری پولیس اور ریسکیو کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی نے زخمی شہری کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کروایا،15 پر کال موصول ہونے پر بروقت ہسپتال منتقل کرنے سے شہری کی جان بچ گئی،شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15پر کال کریں۔