میو ہسپتال میں آنکھوں کے کارنیا کا ایک اور کامیاب ٹرانسپلانٹ
11-12-2023
(لاہور نیوز) میو ہسپتال میں آنکھوں کے کارنیا کا ایک اور ٹرانسپلانٹ کامیاب ہو گیا، مزید 5نابینا افراد کی آنکھوں کو روشنی مل گئی۔
آئی سرجن پروفیسر اسد اسلم اور پروفیسر معین نے کارنیا کا ٹرانسپلانٹ کیا، مریضوں کا فالو اپ چیک اپ بھی کیا گیا۔ پروفیسر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ 5 مریضوں کی بینائی لوٹانے کےلئے کارنیا امریکہ سے منگوایا گیا،300 نابینا افرادکارنیا کے منتظر ہیں، ملک میں نابینا افراد کی تعداد 80ہزارہے، قانون سازی نہ ہونے سے کارنیا بیرون ملک سے منگوا نے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹرز نے مزید کہا ہے کہ سری لنکا سے منگوائے گئے کارنیا کے نتائج بہتر نہیں ہیں اس لیے امریکہ سے منگوائے گئے، کارنیا بصارت کی بحالی میں استعمال کئے جاتے ہیں۔