نوازشریف کی کل بلوچستان روانگی، اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات ہوگی

11-12-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کل بلوچستان میں 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کل سے دیگر صوبوں میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، کل بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائیں گے اور ان کے ہمراہ  مریم نواز اور شہبازشریف بھی ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گےاور بلوچستان کی ان اہم سیاسی شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ ن لیگ اور بی اے پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔