ایک ورلڈکپ میں 18 وکٹیں، شاہین نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا

11-12-2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈکپ میں 18 وکٹیں لے کر وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ 2023ء میں18 وکٹیں لے کر سابق کپتان وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا، انہوں نے 1992 کے ایڈیشن میں 18 وکٹیں لی تھیں۔ پاکستان کی جانب سے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس ہے، انہوں نے 2011ء میں 8 میچز کھیل کر 21کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔