شاہین شاہ آفریدی نے ننھی بھارتی فین کی خواہش پوری کر دی

11-12-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ننھی بھارتی فین کی خواہش پوری کردی۔

پانچویں جماعت کی طالبہ تریشا مکھرجی شاہین آفریدی کی فین ہیں، تریشا پاکستان کے انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران شاہین آفریدی کا پلے کارڈ لیے موجود تھیں۔ میچ کے بعد ننھی مداح نے شاہین آفریدی سے ملاقات کی، شاہین آفریدی نے پلے کارڈ پر تریشا کو آٹو گراف دیا۔ تریشا کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی فیورٹ بولر ہیں، آٹو گراف لے کر خوش ہوں۔