بابراعظم کو ایک اور موقع، ٹیم کی قیادت سے فوری نہ ہٹانے پرغور

11-12-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈکپ کے فوری بعد آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اور پھر نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں بابراعظم کو تبدیل نہ کرنے پر غور کررہا ہے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کو روزہ مرہ کے معاملات چلانے کا واضح حکم دیا ہوا ہے۔ بابراعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی تاہم ٹیسٹ میچوں میں ان کی کارکردگی بہتر ہے۔ اس لیے آسٹریلیا کے مشکل دورے میں انہیں ایک اور موقع دیا جا سکتا ہے، اسی طرح مکی آرتھر اور دیگر غیر ملکی کوچز کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے میں تبدیل نہیں کیا جائے گا۔