وزیراعلیٰ کا ڈیفنس حادثے پر اظہار افسوس، رپورٹ طلب کر لی

11-12-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈیفنس میں ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔