آٹھویں تھل جیپ ریلی کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا
11-12-2023
(لاہور نیوز) آٹھویں تھل جیپ ریلی کے فائنل راؤنڈ میں پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلے آج ہونگے۔
پری پیئرڈ کیٹیگری میں نادر مگسی، صاحبزادہ سلطان، زین محمود سمیت 43 ریسرز حصہ لیں گے ۔ پری پیئرڈ کیٹیگری کے لیے بھی 200 کلومیٹر طویل ٹریک تیار کیا گیا ہے ۔ آٹھویں تھل جیپ ریلی کی تقریب تقسیم انعامات آج شام فیصل سٹیڈیم مظفر گڑھ میں منعقد ہوگی۔