قومی کرکٹ ٹیم بھارت سے وطن واپسی کیلئے آج روانہ ہوگی

11-12-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت سے وطن واپسی کے لیے آج روانہ ہوگی۔

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑی آج صبح اور کچھ شام میں بھارت سے دبئی پہنچیں گے۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی دبئی سے اپنے اپنے شہروں کی فلائٹ لیں گے۔ خیال رہے کہ قومی ٹیم اس وقت کولکتہ میں موجود ہے جہاں اس نے انگلینڈ کے خلاف اپنا ورلڈکپ 2023 کا آخری میچ کھیلا ۔ ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا ، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ ہدف 6.4 اوور میں پورا کرنا تھا تاہم پاکستان ناممکن کو ممکن کرنے میں ناکام رہا اور پاکستان ورلڈکپ میں اپنا آخری میچ بھی ہار گیا۔ پاکستان نے ورلڈکپ میں 9 میچ کھیلے جس میں سے 4 میچ جیتے اور پانچ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔