مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
11-11-2023
(ویب ڈیسک)مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی سے 1958ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2100روپے گھٹ کر 211000روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1800 روپے گھٹ کر 180898روپے ہوگئی ہے۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے پر مستحکم ہے۔