نمک کا زیادہ استعمال کرنے سے گریز کریں!ماہرین نےبڑی وجہ بیان کردی

11-11-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ نمک کا زیادہ استعمال بھی ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحقیق سےپتا چلا ہے کہ کھانوں میں نمک کا کثرت سے اضافہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے۔ تحقیق میں 4 لاکھ سے زائد بالغ افراد کا نمک استعمال کرنے کی مقدار کے بارے میں سروے کیا گیا۔ نتائج  کے مطابق وہ شرکا جنہوں نے نمک کا زیادہ  استعمال کیا تھا، ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے13 ہزارسے زیادہ کیسز سامنے آئے بنسبت ان لوگوں کے جنہوں نے کبھی بھی نہیں یا  کبھی کبھی نمک استعمال کیا تھا۔زیادہ نمک استعمال کرنے والے شرکامیں ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا خطرہ 13فیصد، 20 فیصد اور 39 فیصد زیادہ تھا۔ ماہرین  کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی جانتے ہیں کہ نمک کو محدود کرنے سے امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم ہو تا ہےلیکن یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ نمک کا استعمال محدود کرنے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کو روکنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔