جوانی کا موٹاپا مستقبل میں کس خطرناک بیماری میں مبتلا کرسکتا ہے؟ماہرین نے خبردار کردیا
11-11-2023
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ جوانی کا موٹاپا مستقبل میں 17 اقسام کی حامل کینسر جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا کرسکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وہ افراد جو 18 برس یا اس سے زیادہ کی عمر میں موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان میں عمر بڑھنے کے ساتھ پھیپھڑوں، دماغ اور معدے کے کینسر جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات انتہائی بلند ہوتے ہیں۔ ان اقسام میں جگر، سر اور گردن، تھائیرائیڈ، کھانے کی نالی، کولون، گردے اور مثانے کے کینسر شامل ہیں۔محققین کے مطابق نوجوانوں میں بڑھتے موٹاپے کا رجحان آئندہ 30 سالوں میں کینسر کے کیسز پر اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ محققین کامزید کہنا تھا کہ نوجوانی میں وزن کی زیادتی اور موٹاپا کینسر کے خطرات میں اضافے سے تعلق رکھتا ہے،بچپن اور لڑکپن میں موٹاپے کے تشویشناک رجحان کو دیکھتے ہوئے یہ تحقیق اس رجحان کو روکنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔