نسیم شاہ کی محبت اروشی روٹیلا کو کرکٹ کی دنیا میں کھینچ لائی،اداکارہ کی بیٹنگ کی ویڈیو وائرل

11-11-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ کی محبت میں مبتلا بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا کی بیٹنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اروشی روٹیلا نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر  نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کرکٹ کِٹ پہنے گراونڈ میں موجود ہیں۔ویڈیو میں اروشی روٹیلا کے ہمراہ دیگر نوجوان کھلاڑی بھی موجود ہیں جبکہ بالی ووڈ اداکارہ وکٹ کیپر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ اروشی روٹیلا کے انسٹاگرام فین پیج نے بھی اُن کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں اداکارہ بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آئیں۔ یہ ویڈیوز اروشی روٹیلا کی نئی آنے فلم کے سیٹ پر بنائی گئیں، اس فلم میں وہ ایک خاتون کرکٹر کا کردار ادا کریں گی۔ اروشی روٹیلا نے فلم کے نام اور ریلیز کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں،تاہم مداح اُنہیں کرکٹر کے کردر میں دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔واضح رہے کہ ماضی میں اداکارہ نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کی بیٹنگ اور پریکٹس کرتے ہوئے کئی انسٹا  سٹوریز شیئر کی تھیں جن کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی۔