پانچ سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

11-11-2023

(لاہور نیوز) پانچ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی،سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر ،فاروق رضا مانیکا اور جھنگ سے گدی نشین نظام الدین سیالوی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے،سابق ایم پی اے آصف عباس اور میاں ماجد نواز نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ، شیخ فیاض الدین، عطااللہ تارڑ، رانا ارادت حسین اور احمد رضا مانیکا بھی موجود تھے، ملاقات میں آصف سعید منہیس، عظمی بخاری اور سعود مجید بھی شریک تھے،شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارک پیش کی۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے منشور کی تیاری کیلئے 30 ذیلی کمیٹیاں قائم اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صد ر ن لیگ میاں شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت پر آپ کو خوش آمدید اور آپ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، آپ کے آنے سے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا سفر مزید تیز ہوگا، مسلم لیگ (ن) ایک گھر کی طرح ہے جس میں سب کا احترام کرتے ہیں۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقاتپانچ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر ،فاروق رضا مانیکا اور جھنگ سے گدی نشین نظام الدین سیالوی مسلم لیگ (ن) میں… pic.twitter.com/PnZbNm7RcF — PMLN (@pmln_org) November 11, 2023 انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، مسلم لیگ (ن) نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا ، انتخابات میں عوام نے کامیاب کیا تو عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے، پاکستان کی معاشی خودانحصاری اور مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کامیابی لازم وملزوم ہیں ،  قائد نوازشریف کا ہر دور تعمیر، ترقی اور عوامی خوش حالی کا دور ہے۔ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرنے والوں نے قائد نوازشریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی روایت رہی ہے، نوازشریف کی قیادت میں عوام اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردارادا کریں گے۔