اظفر رحمان نے ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے کی وجہ بتادی

11-11-2023

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار اظفر رحمان نے ڈراموں میں منفی کردار نبھانے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

حال ہی میں اداکار اظفر رحمان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے  اپنے کیریئر، می ٹو مہم سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ اپنے کیریئر کے آغاز سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ  میں ایک میگزین کے لیے کام کرتا تھاجہاں میں مختلف لوگوں کے انٹرویوز کرتا تھا، اسی دوران شوبز انڈسٹری کا گلیمر دیکھ کر مجھے شوبز میں قدم رکھنے کا شوق چڑھا اور پھر میں نے کچھ اشتہارات اور ایک پلے میں کام کیا جس کے بعد میں نے اسی کیریئر کا انتخاب کرلیا۔ ٹی وی ڈراموں میں منفی کردار کرنے کے بارے اظفر رحمان نے کہا کہ ’الحمداللہ میری زندگی میں منفیت نہیں ہے اور نہ میرے دوستوں کی سوچ منفی ہے، اس لیے میں نے سوچا کہ منفیت کو نہیں چھوڑنا چاہیے، اس کمی کو پورا کرنے کے لیے میں نے ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنا شروع کردیے۔ ہراسانی  بارے بات کرتے ہوئے اظفر کا کہنا تھا کہ"می ٹو مہم" ایک حساس مسئلہ ہے اور میں کسی ایسے عمل کی توثیق نہیں کرتا جس میں کسی کو ہراساں کیا جاتا ہو، میں مکمل طور پر "می ٹو" مہم کی حمایت کرتا ہوں۔