9 مئی واقعات: یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
11-11-2023
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نےتھانہ شادمان حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد ، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے مختلف مقدمات پر سماعت کی، جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جسے منظور کرلیا، عدالت نے یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما ؤں یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری پر تھانہ شادمان کو نذرآتش کرنے کا الزام ہے۔