پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ

11-11-2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے، پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔   — Asad Umar (@Asad_Umar) November 11, 2023 اسد عمر نے مزید کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا، خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا، میں نے اس حلقہ کی خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی،اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔