سپرہٹ ڈرامے 'تیرے بن' کے دوسرے سیزن کا اعلان

11-11-2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نے اپنے بلاک بسٹر ڈرامے "تیرے بن" کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں عبداللہ کادوانی نے لکھا کہ تیرے بن کے ناظرین کے لیے ایک بہت دلچسپ خبر ہے کہ ڈرامے کا دوسرا سیزن 29 دسمبر 2023 سے نشر کیا جائیگا، دل چھو لینے والے مزید سینز کے لیے تیار رہیں اور اپنے کیلنڈر پر یہ تاریخ مارک کرلیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میرا وعدہ ہے کہ دوسرا سیزن بہت بہترین ثابت ہوگا اور آپ سب کو بے حد پسند آئیگا۔   — Abdullah Kadwani (@KadwaniOfficial) November 10, 2023 کچھ ماہ قبل ڈرامے کے پہلے سیزن کے اختتام پر مداحوں نے پروڈیوسرز  سے فرمائش کی تھی کہ تیرے بن کا دوسرا سیزن لازمی آنا چاہیے، ڈرامے کے مرکزی کرداروں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی جوڑی کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔ علاوہ ازیں ڈرامے میں منفی کردار نبھانے والی 'حیا' اداکارہ سبینہ فاروق کے کردار کو بھی مداحوں کی جانب سےپسند کیا گیا تھا۔ "تیرے بن" نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی دوسرے ممالک میں بھی بے حد شوق سے دیکھا گیا اور اب دنیا بھر میں موجود اس ڈرامے کے چاہنے والے "سیزن 2" کے منتظر ہیں۔