سیف سٹی آنیوالے شہریوں کی سہولت کیلئے پولیس خدمت مرکز قائم

11-11-2023

(لاہور نیوز) سیف سٹی آنے والے شہریوں کی سہولت کیلئےپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں پولیس خدمت مرکز قائم کر دیا گیا۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پولیس خدمت مرکز میں پولیس سروسز اور ٹریفک سے متعلقہ 14 خدمات دی جا رہی ہیں، سائلین کو ایف آئی آر کی کاپی ، کریکٹر سرٹیفکیٹ سمیت 14 سروسز کی فراہمی کی جارہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شہری لرنر پرمٹ، نئے، ڈوپلیکیٹ اور انٹرنیشنل لائسنس کےحصول کیلئے بھی تشریف لاسکتے ہیں،سیف سٹی اور قربان پولیس لائنز آنے والے شہریوں کیلئے تمام سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جارہی ہیں،سیف سٹی میں ویڈیو شواہد کیلئے آنے والے سائلین بھی مستفید ہوں گے۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی افسران اور قربان لائنز کے رہائشی بھی پولیس خدمت مرکز سے سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔