جیل روڈ پر تحریک انصاف کا مرکزی آفس سیل کردیا گیا
11-11-2023
(ویب ڈیسک) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر سیل کر دیا۔
ایل ڈی اے کی ڈائریکٹر سدرہ تبسم نے کارروائی کرتے ہوئے جیل روڈ لاہور پرواقع تحریک انصاف کا آفس سیل کیا۔ اس کے علاوہ ایل ڈی اے نے لاہور جوہر ٹاؤن میں تین کمرشل پلاٹوں پررات گئے قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کروڑوں روپے مالیت کی 8 کنال کمرشل اراضی پردیواریں تعمیرکی جا رہی تھیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے چار دیواری اور دیگر سٹرکچر مسمار کر دیا،رات گئے آپریشن میں انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔