چار روزہ آٹھویں تھل جیپ ریلی کے تیسرے مرحلہ کا آغاز آج ہوگا

11-11-2023

(لاہور نیوز) چار روزہ آٹھویں تھل جیپ ریلی کے تیسرے مرحلہ کا آغاز آج سے ہوگا۔

تھل جیپ ریلی کے تیسرے مرحلہ میں سٹاک کیٹیگری اور خواتین کیٹیگری کے اعصاب شکن مقابلے ہونگے، تیسرے مرحلہ میں سٹاک کیٹیگری کے 49 ریسرز اور خواتین کیٹیگری میں 3ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔ تھل کے صحرا میں ریسرز کو مہارت کے جوہر دکھانے کے لیے 200 کلومیٹر طویل اور دشوار گزار ٹریک بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں جیپ ریلی کے موقع پر تھل میلے کی تقریبات تیسرے روز بھی جاری ہیں ، آج نیزہ بازی، گھڑڈانس کے مقابلے شیڈول ہیں جبکہ میلہ میں آج کلچرل شو کاانعقاد ہوگا۔ جیپ ریلی کے سلسلے میں آج مظفرگڑھ اور کوٹ ادو کی انتظامیہ نے مقامی تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے ۔