کولکتہ کے مال میں بابراعظم اور امام الحق کی شاپنگ

11-11-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف اہم ترین میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور امام الحق کولکتہ میں شاپنگ کی۔

دونوں کھلاڑیوں نے جمعرات کو شاپنگ کی، اس سے قبل بھی 5 کرکٹرز کولکتہ میں شاپنگ کو جا چکے تھے۔ پاکستانی کرکٹرز نے کولکتہ کےساؤتھ سٹی مال میں گزشتہ روز شاپنگ کی، اس دوران بابراعظم نے فیملی کیلئے ساڑھیاں خریدیں، کپتان نے گھر والوں سے ویڈیو کال پر منظوری کے بعد چیزیں خریدیں۔  شاپنگ کے دوران بابراعظم اور امام الحق نے سن گلاسز کی خریداری کی اور دونوں کرکٹرز نے اپنے لیے کپڑے بھی خریدے۔ شاپنگ مال میں موجود شہریوں اور شاپس کے سٹاف نے دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر اور سلفیاں بھی بنوائیں۔