لاک ڈاؤن ختم، ہفتہ کو بازار، مارکیٹیں کھلیں گی
11-10-2023
(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم، ہفتہ کے روز بازار، مارکیٹیں کھلیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد ایئر انڈیکس میں بہتری کے باعث محکمہ ماحولیات پنجاب کے ساتھ مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سموگ سے متعلق حالیہ پابندیاں ہفتہ کو اٹھا لی جائیں گی، ریسٹورانٹس شام 6 بجے کے بعد دوبارہ کام شروع کر سکتے ہیں جبکہ تمام تعلیمی ادارے اتوار تک بند رہیں گے۔ After assessing improved air quality post recent rainfall, in consultation with experts and Punjab environment department, we've decided to lift the lockdown. Markets open tomorrow, and restaurants can resume operations after 6 pm. The recent restrictions related to SMOG will be… — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 10, 2023