فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان
11-10-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے منتخب سکواڈ میں گول کیپر یوسف بٹ، سلمان الحق اور حسن علی شامل، کھلاڑیوں میں عبداللہ اقبال، حسیب خان، مامون موسیٰ ، محب اللہ، محمد سہیل، محمد صدام، جنید شاہ شامل ہیں۔ راؤ عمر، محمد حمزہ منیر، راہس نبی، عالمگیر غازی، رجب علی، علی عزیر، عمران کیانی، ہارون حامد ، شائق دوست، اویس خان، فرید اللہ، عبدالصمد ، ولید خان ،عدیل یونس بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ ٹیم آفیشلز میں ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹین ،گول کیپر کوچ راجیریو راموس، پرفارمنس کوچ کلاڈیو الٹیری اور منیجر محمد علی شامل ہیں، پاکستان ٹیم 11 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہو گی۔ پی ایف ایف کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے کھلاڑی سعودی عرب میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے، پاکستان ٹیم 16 نومبر کو میزبان سعودی عرب کیخلاف ایکشن میں ہوگی۔