پولیس فورس کی نفسیاتی پروفائلنگ کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب

11-10-2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پولیس فورس کی نفسیاتی پروفائلنگ کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے کانسٹیبل شاہد جٹ کی ملاقات ہوئی۔ آئی جی پنجاب نے شاہد جٹ سے خیریت، علاج معالجے اور ڈیوٹی بارے دریافت کیا۔ ملاقات میں شاہد جٹ کے تین بیٹے اور بیٹی بھی موجود تھی۔ آئی جی پنجاب نے شاہد جٹ کے بچوں سے تعلیم بارے گفتگو، اظہارِ شفقت کیا۔ شاہد جٹ نے بہترین علاج کروانے پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ آئی جی پنجاب نے شاہد جٹ سے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی اور کانسٹیبلری کی مشکلات بارے بھی دریافت کیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس فورس ہیلتھ ویلفیئر کے سلسلے میں نفسیاتی پروفائلنگ کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ سٹریس، بائی پولر ڈِس آرڈر سمیت کسی بھی نفسیاتی عارضے کا شکار اہلکاروں کو علاج معالجے میں ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی بہترین ماحول اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام کئے جا رہے ہیں۔ کانسٹیبل شاہد جٹ اور اسکے بچوں کو سینٹرل پولیس آفس کا دورہ بھی کروایا گیا۔ اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر اور ایس ایس پی ایڈمن لاہور عاطف نذیر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔