ن لیگ کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹس کیلئے درخواستوں کی تاریخ میں توسیع

11-10-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹس کیلئے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

چیئرمین الیکشن سیل کے مطابق پارٹی کی جانب سے ٹکٹس کے لیے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 10 روز کی توسیع کر دی گئی ہے، یہ توسیع سموگ، جزوی لاک ڈاؤن اور تعطیلات کے باعث کی گئی ہے۔ تاریخ میں توسیع کے بعد ٹکٹوں کے لیے درخواستیں اب 20 نومبر 2023 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔