موسم بدل گیا مگر ڈینگی مچھر کے تیور نہ بدلے
11-10-2023
(لاہور نیوز) موسم بدل گیا مگر ڈینگی مچھر کے تیور نہ بدلے۔ شہر میں ڈینگی کے مزید 83 ، صوبے بھر میں 219 مریض سامنے آ گئے۔
صوبے بھر میں 219 نئے مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی۔ گوجرانوالہ 41، فیصل آباد 28، راولپنڈی 24 ، ملتان میں 23 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ ساہیوال 4، سیالکوٹ اور وہاڑی میں 3،3 مریض سامنے آئے۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 4868 ہو گئی۔ لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 91 مریض زیر علاج ہیں۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 146 مریض داخل ہیں۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کا کہنا ہے ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔