مہنگائی کی دہائی میں کمی نہ آئی، پولٹری مصنوعات بدستور پہنچ سے دور

11-10-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کی دہائی میں کمی نہ آئی۔ سبزیاں، پھل اور پولٹری مصنوعات بدستور پہنچ سے دور ہیں۔

مہنگائی ٹرین فراٹے بھرنے لگی۔ سبزیاں، پھل اور پولٹری مصنوعات قوت خرید سے باہر ہو گئے۔ ٹماٹر  نے مہنگائی کی ریس میں سب کو مات دے دی۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 9 سبزیوں کے دام بڑھا دئیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 220 ، لہسن چائنہ 660 ، لیموں 100 روپے فی کلو تک بکنے لگے۔ ٹینڈے دیسی 180، کھیرا 80 ، بند گوبھی 120 روپے فی کلو ہے۔ پھول گوبھی 60 ، شلجم 130، شملہ مرچ 150 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ پھلوں میں سیب کالا کولو 400 ، انار بدانہ 950 روپے فی کلو مل رہا ہے۔ کیلے درجہ اول 160 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔ عوام کہتے ہیں ہر دکاندار کی اپنی ریٹ لسٹ ہے۔ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔ برائلر گوشت 7 روپے سستا ہونے کے بعد 463 روپے فی کلو ہو گیا  جبکہ مارکیٹ میں فارمی انڈے 340 روپے فی درجن تک بیچے جا رہے ہیں۔