توشہ خانہ ریفرنس : نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم
11-10-2023
(ویب ڈیسک) نوازشریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، احتساب عدالت نے قائد ن لیگ کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کی جائیداد ضبطگی کے احکامات بھی واپس لے لئے ، عدالت نے نواز شریف کی پراپرٹی، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس بھی واپس کرنے کا حکم دیدیا ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے ۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کو اشتہاری قرار دینے کے بعد ان کی جائیداد ضبطگی کے احکامات اکتوبر 2020 میں جاری کیے گئے تھے ،نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی، مرسیڈیز، لینڈ کروزر و دیگر گاڑیاں ضبط ہوئی تھیں۔