5 اے ایس پیز کی ایس پی کے عہدے پر ترقی، وزیراعلیٰ پنجاب نے بیجز لگائے

11-10-2023

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ آفس میں 5اے ایس پیز کو ایس پی کے عہدے کے رینک لگانے کی تقریب ہوئی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے۔ اے ایس پیز سلمان ظفر،تیمورخان،بشریٰ نثار،سدرہ خان اور منزہ کرامت کو ایس پی عہدے کے رینک لگائے گئے، ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ کو بھی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  ترقی پولیس سمیت ہر افسر کا حق ہے، پروفیشنل،محنتی اور دیانتدار افسران کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے،پولیس افسران کو اپنی تمام تر صلاحیتیں عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے صرف کرنی چاہئیں، پولیس کو عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے اور ا سی سے تھانہ کلچر تبدیل ہوگا۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی،سی سی پی او،سیکرٹری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ پولیس حکام نے  شرکت کی۔