بگ بیش لیگ: میلبرن سٹیڈیم کا مخصوص ایریا 'پاکستان' سے منسوب

11-10-2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ ( بی بی ایل) میں میلبرن کرکٹ سٹیڈیم ( ایم سی جی) کا ایک سٹینڈ "پاکستان بے" سے منسوب کردیا گیا۔

میلبرن کرکٹ سٹیڈیم کے سٹینڈ کے مخصوص ایریا کو "پاکستان بے" کا نام دیا گیا ہے جہاں میلبرن سٹارز کے مداح پاکستان بے میں بیٹھ کر ابتدائی 3 ہوم میچز دیکھ سکیں گے۔ پاکستانی سٹار حارث رؤف اور اسامہ میر بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز کی نمائندگی کریں گے۔ بگ بیش لیگ کے ابتدائی تین میچز 13 دسمبر، 2 اور 6 جنوری کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ دوسری جانب میلبرن سٹارز نے پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے نام سے ممبرشپ کا بھی آغازکر دیا ہے۔ ممبرشپ حاصل کرنے والے فینز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان بے میں بیٹھ کرمیچ دیکھیں گے، ایم سی جی کی مخصوص سیٹوں کی فروخت بھی پاکستان بے کے نام سےشروع کر دی گئی ہے۔