چکی مالکان نے آٹے کی قیمت 3 روپے فی کلو بڑھا دی

11-10-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 3روپے فی کلوکا اضافہ کر دیا۔ جس کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت 172 روپے سے بڑھ کر 175 روپے ہو گئی ہے ۔ آٹا چکی مالکان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مہنگی بجلی اور مہنگی گندم سے سستا آٹا تیار کرنا ممکن نہیں رہا ہے۔