آٹھویں تھل جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ آج ہوگا

11-10-2023

(لاہور نیوز) آٹھویں تھل جیپ ریلی اور تھل ثقافتی میلے کی تقریبات آج دوسرے روز بھی جاری ہیں ، سٹارٹنگ پوائنٹ مظفرگڑھ پر رجسٹریشن اور ٹیگنگ کے بعد آج کوالیفائنگ راؤنڈ ہو گا ۔

 کوالیفائنگ راؤنڈ میں ریسر گاڑیاں 3 کلومیٹر کے ٹریک پر دوڑیں گی ، راؤنڈ میں مردوخواتین ریسرز حصہ لیں گے ، گزشتہ روز 94 مرد و خواتین ریسرز نے تھل جیپ ریلی کے لیے اپنی رجسٹریشن کروائی تھی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں مڈ پوائنٹ چوبارہ پر آج ہونے والی تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہو گا ۔ تھل ثقافتی میلے میں سٹیج پرفارمنس، کبڈی، جھومر پارٹی،رسہ کشی سمیت دیگر دلچسپ مقابلے ہوں گے ، علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے فوڈ سٹریٹ اور سٹالز سجا دیئے گئے ہیں ۔ 11نومبر کو سرکاری سطح پر تعطیل ہو گی، تھل میلے کی تقریبات 12 نومبر تک جاری رہیں گی۔