ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کا تیسرا کھلاڑی بھی ایونٹ سے باہر

11-10-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کا تیسرا کھلاڑی بابر مسیح بھی عالمی سنوکرچیمپئن شپ سے باہر ہوگیا ۔

قطر کے شہر دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں قبرص کے مچل جارجیو نے قومی کیوئسٹ بابر مسیح کو پانچ دو سے ہرا دیا۔ قبل ازیں دیگر دونوں قومی کیوئسٹ سابق عالمی چیمپئن محمد احسن رمضان اور محمد نسیم اختر ناک آوٹ مرحلے میں ناکام ہوگئے تھے۔ دوسری جانب عالمی ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا، نسیم اختر اور احسن رمضان پر مشتمل پاکستان ون ٹیم نے گروپ ڈی میں اپنے پہلے میچ میں جرمنی کو 1-3 سے زیر کرلیا۔