چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

11-10-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس 13 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا۔

‏چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم کی کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن نے طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں، ‏اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 13 نومبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے سابق ممبران قومی اسمبلی ‏اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کیلئے نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔