آن لائن منشیات فروخت کرنیوالی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

11-10-2023

(ویب ڈیسک) لاہور میں آن لائن منشیات فروش کرنے والی خاتون سمیت دو ملزمان کو پولیس نے غازی آباد کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال اور ملزمہ طاہرہ عرف مٹھو کو غازی آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو چرس اور 4 کلو سے زائد افیون برآمد کی گئی ۔  پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے آن لائن منشیات منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے ۔ منشیات فروشی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔