محسن نقوی نے شاعر مشرقؒ کے مزار کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کر لیا

11-09-2023

(لاہور نیوز) مزار اقبالؒ کا سنگ مرمر خراب، سفید دیواروں کی چمک بھی ماند پڑنے لگی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شاعر مشرقؒ کے مزار کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کر لیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزار اقبال کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے فاتحہ خوانی کی جس کے بعد مزار کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کر لیا۔ پرانا ماربل تبدیل اور عمارت کا اندرونی حصہ بحال کرنے کی ہدایت کر دی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا علامہ اقبالؒ جیسی عظیم شخصیت کا مزار بھی ان کے شایان شان ہونا چاہیے، بادشاہی مسجد کے بیرونی حصے کو بھی اصل حالت میں بحال کیا جائے۔ ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو شاہی قلعہ کی بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی۔