یوم اقبال پر پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد

11-09-2023

(لاہور نیوز) یوم اقبال پر پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پیکو روڈ پر یوم اقبال کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکن شریک ہوئے۔ تقریب میں شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا علامہ اقبالؒ کے نظریات کو پیپلز پارٹی نے ہی عملی جامہ پہنایا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر کا کہنا تھا کہ ملک کے آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے، ن لیگ کے سلیکٹڈ وزیراعظم کو دوبارہ لندن بھجوائیں گے، آصف زرداری کی منصوبہ بندی سے پنجاب کا وزیر اعلیٰ ہمارا ہو گا۔